بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم اپنے ’سفید جوگرز‘ کے باعث گرفتار

 بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم اپنے ’سفید جوگرز‘ کے باعث گرفتار

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’ سفید جوگرز‘ کے باعث گرفتار کرلیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ملزم سے لوٹی گئی رقم اور بینک ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ، نقدی سامان برآمد کرلیا گیا ہے, ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد نےملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران بینک ڈکیتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے پنجاب کے شہر سرگودھا سے گرفتار کر لیا ہے،خصوصی طور پر اس ملزم کی گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ،پولیس اہلکار کا کہناتھا کہ ملزم اپنے سفید جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا۔

 تفتیشی ٹیم کے مذکورہ رکن نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کا شبہ تھا کہ ملزم اسلام آباد کے آس پاس موجود کسی کچی بستی میں مقیم ہے, گولڑہ کی کچی آبادی میں ایسے مکانات کا جائزہ لیا گیا جن کے دروازوں پر تالے پڑے ہوئے تھے, ایک ایسے ہی گھر کا تالہ توڑا گیا تو پولیس اہلکاروں نے بالکل ویسے سفید رنگ کے جوگرز دیکھے جیسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم نے واردات کے دوران پہن رکھے تھے۔

اسی گھر میں ایک اور کمرے کے دروازے پر بھی تالہ لگا ہوا تھا پولیس اہلکاروں نے اس تالے کو توڑ کر واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا, ساتھ ہی وارداتوں میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف بھی موجود تھی۔

اس مکان کے مالک کو حراست میں لیا گیا جس نے بتایا  کہ یہ مکان8 ہزار روپے ماہانہ پر کسی اور کو کرائے پر دے دیا گیا تھا جو سرگودھا کا رہائشی ہے، وہی شخص ملزم تھا۔

 اسلام آباد کے ڈی آئی جی آپریشنز علی رضا نے کہا کہ ملزم کا تعلق سرگودھا سے ہے اور اس کی عمر 24 سال ہے، یہ ڈاکو اسلام آباد میں پچھلے 4 سال سے الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اور اسلام آباد کی گلیوں سے واقف تھا۔

Watch Live Public News