آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں آج پیش کیے جانےکا امکان

آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں آج پیش کیے جانےکا امکان
کیپشن: آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں آج پیش کیے جانےکا امکان

ویب ڈیسک: آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں آج پیش کیے جانےکا امکان ہے۔

ن لیگ ذرائع کے مطابق حکومت کی آرمی ایکٹ میں ترمیم لانےپر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ حکومت کی سروسزچیف کی مدت ملازمت بڑھانے پر مشاورت جاری ہے، سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کی جائے گی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں آج پیش کیے جانےکا امکان ہے۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پراتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب حکومت نے سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد بڑھاکر 25 کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بعض ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 34 کرنےکی تجویزبھی پیش کی جا سکتی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کی تعداد بڑھانے کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے اور منظورکیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ججز کی تقرری کب کرنی ہے فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

Watch Live Public News