فنکاروں پر تنقید: مریم نفیس کا سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

01:09 PM, 24 Sep, 2022

احمد علی
پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والے فنکاروں پر تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیلاب متاثرین لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والے فنکاروں پر تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دیا ہے۔ مریم نفیس لکھتی ہیں کہ میں اور میرے شوہر خود ذاتی طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے گئے، حدیقہ کیانی بھی اس حوالے سے کام کررہی ہیں اور ریشم جی بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکار سیلاب زدگان کے لیے بہت سے عطیات بھی دے رہے ہیں، جس کے بارے میں آپ لوگوں علم ہی نہیں ہے۔ مریم نفیس نے کہا کہ اب سیلاب زدگان کی مدد کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں تو مسئلہ، نہ کریں تو بھی مسئلہ، آپ اپنے حصّے کا کام کریں۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہمیں اس بارے میں کسی کو بھی کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، حکومتیں عوام کو جوابدہ ہوتی ہیں۔
مزیدخبریں