مریم نفیس نے کہا کہ اب سیلاب زدگان کی مدد کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں تو مسئلہ، نہ کریں تو بھی مسئلہ، آپ اپنے حصّے کا کام کریں۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہمیں اس بارے میں کسی کو بھی کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، حکومتیں عوام کو جوابدہ ہوتی ہیں۔• Kya etc etc? Me and my husband personally went. @Hadiqa_Kiani is on the ground. Resham ji went. The celebs donated SO MUCH that y’all know nothing abt. Publish karo tou masla na karo tou masla. You do you! There’s nothing to prove here to anybody. AND govts owe it to the ppl https://t.co/BHKtg1iBZV
— Mariyam Nafees Amaan (@MariyamNafeees) September 22, 2022
پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والے فنکاروں پر تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیلاب متاثرین لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والے فنکاروں پر تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دیا ہے۔ مریم نفیس لکھتی ہیں کہ میں اور میرے شوہر خود ذاتی طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے گئے، حدیقہ کیانی بھی اس حوالے سے کام کررہی ہیں اور ریشم جی بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکار سیلاب زدگان کے لیے بہت سے عطیات بھی دے رہے ہیں، جس کے بارے میں آپ لوگوں علم ہی نہیں ہے۔