امریکا ایران میں جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ ہوگیا، امریکی نیوز ویب سائٹ  کا دعویٰ 

امریکا ایران میں جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ ہوگیا، امریکی نیوز ویب سائٹ  کا دعویٰ 

(ویب ڈیسک) امریکی نیوز ویب سائٹ   نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران میں جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ  کے مطابق ایران نے امریکا سے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کی حامی بھرلی ہے۔ امریکا ایران مفاہمت پر صدر ٹرمپ کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہوگی۔

امریکی ویب سائٹ کی رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایسا معاہدہ ہے جس کا مقصد فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، تفصیلات بات چیت کے دوران طے کی جائیں گی۔

امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اب تک سرکاری طور پر جنگ بندی میں توسیع کی تصدیق نہیں کی۔ایرانی حکام نے کہا ہے ضروری منظوری حاصل کرلی گئی ہے اور وہ معاہدے پر دستخط کیلئے تیار ہیں۔

Watch Live Public News