فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل تہران پہنچیں گے، ایرانی نیوز ایجنسی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل تہران پہنچیں گے، ایرانی نیوز ایجنسی

(ویب ڈیسک) ایرانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران پہنچیں گے۔

ایرانی نیوز ایجنسی ایرنا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں اور اہم امور پر گفتگو کریں گے،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر توجہ ہوگی،پاکستانی چیف آف ڈیفنس فورسز کا دورہ، خطے میں امن و سلامتی پر بات ہوگی۔

ایرنا کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ تہران، خطے میں استحکام کے لیے پاکستانی کی کوششوں کا تسلسل ہے، پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

 ایرانی نیوز ایجنسی کا کہن اہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل سے علاقائی صورتحال پر گفتگو کی، عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل سید  عاصم منیر نے مغربی ایشیا میں امن و استحکام پر گفتگو کی۔

Watch Live Public News