چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے

01:19 PM, 25 Aug, 2023

احمد علی
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق لطیف کھوسہ اور 10 مزید وکیل لفٹ میں پھنس گئے ہیں۔ وکیل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی لفٹ میں پھنسے ہیں۔ ان کا مزید کہناتھا کہ ہمارے ساتھ 10 وکیل اور 3 صحافی بھی ہیں، ہمارا دم گھٹ رہا ہے، 20 منٹ سے پھنسےہوئے ہیں۔ نعیم پنجوتھا نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ کی لفٹ میں پھس گئے ہیں سانس بند ہو رہا ہے اور ابھی تک کوئی بندہ بھی نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اوپر سے لائٹ بھی بند کر دی گئی ہے، انتظامیہ کو بار بار کال کر رہے ہیں، آدھے گھنٹے سے ہماری طرف کوئی نہیں آرہاہے۔
مزیدخبریں