ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا، نئی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں سپیکر نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔