ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا، نئی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں سپیکر نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں بلوچستان اسمبلی کے اراکین کا زرداری ہاؤس میں اجلاس
— PPP (@MediaCellPPP) February 24, 2024
اجلاس میں ایم پی اے عبدالمجید بادینی کی بھی شرکت
اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی پر تبالہ خیال
اجلاس میں شامل تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی… pic.twitter.com/cITsX24YQU