شہبازگل نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو شریف خاندان کی رپورٹ قراردے دیا
12:37 PM, 25 Jan, 2022
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہبازگل نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو شریف خاندان کی رپورٹ قراردے دیا۔ شہباز گل نے ٹویٹ میں کہا کہ جب ٹی وی ٹیم وہاں گئی تو آگے سے جواب ملا کہ عادل گیلانی صاحب نے اندرجانے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا یہ وہی عادل گیلانی ہیں جن کو نواز شریف نے سربیا میں سفیر مقرر کیا تھا۔ سو عادل گیلانی کی رپورٹ کوآپ شریف خاندان کی لکھی رپورٹ سمجھیں۔