عمران خان سے مریم کا سوال،کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟

11:57 AM, 25 May, 2022

احمد علی
لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا عمران خان کے لانگ مارچ میں 20 لاکھ افراد کی شرکت سے متعلق سوال اٹھا دیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے یہ سوال اٹھایا کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ مریم نواز نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں سفر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کچھ یوں کہا کہ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں اور عمران خان ہیلی کاپٹر پر سوار ہیں جو کہ بُری بات ہے ۔ مریم نواز نے مزید لکھا کہ خیبر پختون خواہ نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو نا صرف پہچان لیا بلکہ اسکا راستہ روک دیا ۔ مارچ ناکام عمران خان اب سیف ایگزٹ کی تلاش میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک اور بیان میں کہا ہے کہ یہ درست ہے۔ دو دن سے مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر یہ کوئی safe exit کی تلاش میں تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے عمران خان کے کسی بھی مطالبہ کو ماننے سے انکار کر دیا ہے، آج جب لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا تو یہ اب دھرنے کی بجائے جلسہ کی تجویز لے آئےہیں ۔
مزیدخبریں