آج یوم تکریم شہدائے پاکستان پر 9 مئی کا انکارکریں ،مریم اورنگزیب

01:49 PM, 25 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج یوم تکریم شہدائے پاکستان پر 9 مئی کا انکار کریں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏آج یوم تکریم شہدائے پاکستان پر شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کریں ۔ انہوں نے لکھا کہ ‏آج یوم تکریم شہدائے پر وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا اظہار کریں، شہداء کے مزاروں، یادگاروں پر پھول اور اپنی محبتیں نچھاور کریں ۔ مریم اورنگزیب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تکریم شہداء کی روشنی سے 9 مئی کی سیاہی مٹا دیں۔
مزیدخبریں