مریم اورنگزیب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تکریم شہداء کی روشنی سے 9 مئی کی سیاہی مٹا دیں۔آج "یوم تکریم شہداء پاکستان" پر شہداء، غازیوں، ان کے اہل خانہ، وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا فقیدالمثال مظاہرہ کرکے 9 مئی کو No کہیں۔شہدا کے مزاروں، یادگاروں پر پھول اور اپنی محبتیں نچھاور کریں۔ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تکریم شہداء کی روشنی سے 9 مئی کی سیاہی مٹادیں pic.twitter.com/lBhshL6UU1
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 25, 2023
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج یوم تکریم شہدائے پاکستان پر 9 مئی کا انکار کریں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج یوم تکریم شہدائے پاکستان پر شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کریں ۔ انہوں نے لکھا کہ آج یوم تکریم شہدائے پر وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا اظہار کریں، شہداء کے مزاروں، یادگاروں پر پھول اور اپنی محبتیں نچھاور کریں ۔