واشنگٹن(پبلک نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے باہر بھی مظاہرہ ہوا۔
مظاہرین نے بھارتی ریاست مشرقی پنجاب کو آزادی دینے کامطالبہ کرتے ہوئے خالصتان کےحق میں نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ سکھ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نےوائٹ ہاؤس کے سامنےخالصتان کاپرچم لہرایا۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گاندھی کے فلسفے پر سب کے سامنے لیکچر دے دیا، واشنگٹن میں ملاقات کے دوران کہا گاندھی جی کا پیغام عدم تشدد، احترام اور برداشت کا پیغام تھا. واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پرسکھ کمیونٹی نے ان کے ہوٹل کے باہر بھی احتجاج مظاہرہ کیا۔