امریکی صدر اور نریندر مودی کی ملاقات کے دوران احتجاج

امریکی صدر اور نریندر مودی کی ملاقات کے دوران احتجاج

واشنگٹن(پبلک نیوز)‌ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے باہر بھی مظاہرہ ہوا۔

مظاہرین نے بھارتی ریاست مشرقی پنجاب کو آزادی دینے کامطالبہ کرتے ہوئے خالصتان کےحق میں نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ سکھ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نےوائٹ ہاؤس کے سامنےخالصتان کاپرچم لہرایا۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گاندھی کے فلسفے پر سب کے سامنے لیکچر دے دیا، واشنگٹن میں ملاقات کے دوران کہا گاندھی جی کا پیغام عدم تشدد، احترام اور برداشت کا پیغام تھا. واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پرسکھ کمیونٹی نے ان کے ہوٹل کے باہر بھی احتجاج مظاہرہ کیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔