عید کے بعد کاروبار کا پہلا روز، انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

04:10 PM, 26 Apr, 2023

احمد علی
کراچی: عید کی تعطیلات کے اختتام پر کاروبار کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 18 پیسے مہنگا ہو کر 283 روپے 65 پیسے کا ہو گیا ہے ۔ عید کی تعطیلات سے پہلے 20 اپریل کو کاروبار کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 42 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 291 روپے 80 روپے کا ہو گیا ہے ۔
مزیدخبریں