گلوکار و کامیڈین علی گُل پیر نے شادی کرلی

12:27 PM, 26 Dec, 2022

احمد علی
وڈیرے کا بیٹا گانے سے ،طنز و مزاح سے بھرپور وائرل ویڈیوز سے شہرت پانے والے کامیڈین ، گلوکار اور سماجی کارکن علی گُل پیر نے شادی کرلی ہے ۔ گلوکار و کامیڈین کی بیوی عظیمہ ناخدا ان کی دوست بھی ہیں اور ڈاکٹر بھی ہیں۔ علی گُل پیر نے انسٹا گرام پر اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کی اور لکھا کہ اتنی پیار کرنے والی شریک حیات اور خاندان کو حاصل کرکے میں بہت خوش اور اللّٰہ کا شکر گزار ہوں ۔ گلوکار و کامیڈین علی گُل کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر ساتھیوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔
مزیدخبریں