گلوکار و کامیڈین علی گُل پیر نے شادی کرلی

گلوکار و کامیڈین علی گُل پیر نے شادی کرلی
وڈیرے کا بیٹا گانے سے ،طنز و مزاح سے بھرپور وائرل ویڈیوز سے شہرت پانے والے کامیڈین ، گلوکار اور سماجی کارکن علی گُل پیر نے شادی کرلی ہے ۔ گلوکار و کامیڈین کی بیوی عظیمہ ناخدا ان کی دوست بھی ہیں اور ڈاکٹر بھی ہیں۔ علی گُل پیر نے انسٹا گرام پر اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کی اور لکھا کہ اتنی پیار کرنے والی شریک حیات اور خاندان کو حاصل کرکے میں بہت خوش اور اللّٰہ کا شکر گزار ہوں ۔
گلوکار و کامیڈین علی گُل کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر ساتھیوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔