علی سدپارہ اور جان سنوری کی نعشیں ملنے کی تصدیق
06:15 PM, 26 Jul, 2021
سکردو ( پبلک نیوز) وزیراطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے پاکستان کے قومی ہیرو کوہ پیما علی سدپارہ کی نعش ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ وزیراطلاعات جی بی کا کہنا ہے کہ کے ٹوبیس کیمپ4سے علی سدپارہ اورجان سنوری کی نعشیں ملی ہیں۔ دوربین سے2 لاشوں کی شناخت کی گئی۔ جو کپڑے علی سدپارہ نے پہنے تھے ان سے شناخت کی گئی۔ فتح اللہ خان نے مزید بتایا کہ 3 نعشیں ملی ہیں۔ 2 نعشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ آرمی کے ہیلی کاپٹرکے ذریعہ لاشوں کو نیچے لایا جائے گا۔ کل تک نعشیں حکومت کے پاس آ جائیں گی۔