عوام کو 440وولٹ کا جھٹکا،بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

01:45 PM, 26 Jul, 2023

احمد علی
حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام کو 440وولٹ کا جھٹکا، بجلی کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے ، 301 سے 400 یونٹ ماہانہ استعمال پر بجلی کی نئی قیمت 32 روپے 3 پیسے فی یونٹ ہوگی ہے۔ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نیپرا سے اضافے کی درخواست کی تھی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
مزیدخبریں