حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام کو 440وولٹ کا جھٹکا، بجلی کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے ، 301 سے 400 یونٹ ماہانہ استعمال پر بجلی کی نئی قیمت 32 روپے 3 پیسے فی یونٹ ہوگی ہے۔ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نیپرا سے اضافے کی درخواست کی تھی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔