قومی اسکواڈ جنوبی افریقہ دورے کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گیا

05:08 PM, 26 Mar, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ دورے کے لیے روانہ ہوئی۔ وائٹ بال اسکواڈ چارٹرڈ طیارہ میں جوہانسبرگ پہنچ گیا۔

قومی ٹیم 34 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔ سکواڈ میں سعود شکیل ٹانگ انجری کے باعث جنوبی افریقہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکے۔ سعود شکیل کی جگہ پر آصف علی ایک روز کرکٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

قومی سکواڈ جنوبی افریقہ دورہ مکمل ہونے کے بعد 17 اپریل کو زمبابوے کے لیے روانہ ہو گا۔

مزیدخبریں