لاہور(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈیا سٹار، بلاگر اور ٹی وی ہوسٹ وقار ذکا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ آپ مجھ سے سوال کرنے کی کوشش کریں ، اپنا بینک بیلنس چیک کریں۔
وقار ذکا کی اس ٹویٹ کو لیکر ان پر کافی تنقید ہو رہی ہے۔ حالیہ ٹویٹ میں وقار ذکا نے کہا وہ کبھی بھی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے کسی عمل پر انگلی نہیں اٹھائیں گے، کیوں کہ ان کی جیب مسک کی طرح بھاری نہیں ہے۔ وقار ذکا نے اپنے مداحوں کو کہا کہ وہ واپس جائیں اور اس وقت تک مجھ پر تنقید نہ کریں جب تک وہ مالی حیثیت میں میرے برابر نہ ہو جائیں۔
ایک صارف نے وقار ذکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ذکا کی منطق کے مطابق کسی کو بھی بدعنوان اہلکار سے بھاری جیب ہونے کی وجہ سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ "آپ یہ عذر لے کر آئے ہیں کہ ہمارا بینک بیلنس آپ سے سوال کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ کم از کم مناسب مثال دیں۔
ایک اور صارف نے اس بارے میں بات کی، "عام دیسی ذہنیت۔ بینک بیلنس ترقی کرنے کے قابل ہونے کا واحد پیمانہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان دوسروں سے پیچھے رہ گیا ہے۔
ایک ٹویٹر صارف اپنی رائے میں کہا ذکا کے وزیر اعظم پاکستان بننے کا خواہشمند تھا، اگر آپ عوامی شخصیت ہیں تو کوئی بھی آپ سے سے سوال کرسکتا ہے۔
ایک اور صارف نے اپنی ٹویٹ میں کہا آپ بڑے سرکاری عہدے پر فائز رہنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کسی بھی ذریعے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہت ہی خطرناک نقطہ نظر ہے۔ ایک طرف آپ لوگوں سے ہمدردی کرتے ہیں اور پھر ایسی باتیں بھی کرتے ہیں ؟ "