لاہور(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈیا سٹار، بلاگر اور ٹی وی ہوسٹ وقار ذکا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ آپ مجھ سے سوال کرنے کی کوشش کریں ، اپنا بینک بیلنس چیک کریں۔
وقار ذکا کی اس ٹویٹ کو لیکر ان پر کافی تنقید ہو رہی ہے۔ حالیہ ٹویٹ میں وقار ذکا نے کہا وہ کبھی بھی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے کسی عمل پر انگلی نہیں اٹھائیں گے، کیوں کہ ان کی جیب مسک کی طرح بھاری نہیں ہے۔ وقار ذکا نے اپنے مداحوں کو کہا کہ وہ واپس جائیں اور اس وقت تک مجھ پر تنقید نہ کریں جب تک وہ مالی حیثیت میں میرے برابر نہ ہو جائیں۔
At this stage , I’m not in a position to question @elonmusk till I reach to his level of bank balance & match his level of contribution for humanity , so before u try to question Waqar Zaka , check ur bank balance -
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) May 24, 2021
ایک صارف نے وقار ذکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ذکا کی منطق کے مطابق کسی کو بھی بدعنوان اہلکار سے بھاری جیب ہونے کی وجہ سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ "آپ یہ عذر لے کر آئے ہیں کہ ہمارا بینک بیلنس آپ سے سوال کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ کم از کم مناسب مثال دیں۔
after all that mess u came up with this excuse that our bank blnc isnt enough to que uAtleast give the proper example if u want to bail and dont want to get blame for messesthat way we arent in the position to que the corrupt leaders because of their bank blnc(its our money tho
— ???????? A L I ???????? (@i_MohammadAlii) May 24, 2021
ایک اور صارف نے اس بارے میں بات کی، "عام دیسی ذہنیت۔ بینک بیلنس ترقی کرنے کے قابل ہونے کا واحد پیمانہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان دوسروں سے پیچھے رہ گیا ہے۔
typical desi mentalitynot too long ago Elon was only worth $20Bnot too long ago he was a kid looking for opportunitiesbank balance is not only measure of being able to make progressthis is why Pakistan is going to remain behind others
— Psychology Matters - Pakistan (@PsychologyMatt1) May 24, 2021
ایک ٹویٹر صارف اپنی رائے میں کہا ذکا کے وزیر اعظم پاکستان بننے کا خواہشمند تھا، اگر آپ عوامی شخصیت ہیں تو کوئی بھی آپ سے سے سوال کرسکتا ہے۔
ایک اور صارف نے اپنی ٹویٹ میں کہا آپ بڑے سرکاری عہدے پر فائز رہنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کسی بھی ذریعے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہت ہی خطرناک نقطہ نظر ہے۔ ایک طرف آپ لوگوں سے ہمدردی کرتے ہیں اور پھر ایسی باتیں بھی کرتے ہیں ؟ "
واضح رہے کہ بٹ کوائن کی قیمتوں میں کمی کے بعد وقار ذکاء گروپ ممبروں کا خاصا نقصان ہوا ہے جس کے بعد وقار ذکاء کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔And you aspire to hold some big govt position? That's a very dangerous approach if you want to serve public by any means. At one side you sympathise with people and then there's this?
— Irfan Ahmad (@itsirfanahmad) May 24, 2021