پی سی بی چیئرمین کے امیدوار ذکاء اشرف کا انتظار طویل ہونے کے امکانات

پی سی بی چیئرمین کے امیدوار ذکاء اشرف کا انتظار طویل ہونے کے امکانات
آئی پی سی کے مینجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کرنے کے نوٹیفیکیشن کے بعد پی سی بی کے اعلامیہ نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ آئی پی سی نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے مینجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کردیا تھا، سابق کپتان عامر سہیل نے بھی مینجمنٹ کمیٹی کو کام کرنے سے روکنے کے لیے نوٹس بھجوایا تھا۔ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اس سب کے باوجود مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ۔ اجلاس میں چار ڈیپارٹمنٹس اور چار ریجنز کے نمائندوں کو بورڈ آف گورنرز بنانے کی منظوری دی گئی ۔ لاہور، کراچی، پشاور اور راولپنڈی کے ریجنل نمائندوں کو بورڈ آف گورنرز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ آئی پی سی کے نوٹیفیکیشن کے بعد مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے پر معاملہ عدالت میں جانے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام چیئرمین اور الیکشن کمشنر احمد شہزاد رانا بھی مینجمنٹ کمیٹی کے بورڈ آف گورنرز کی حمایت میں ہیں، قائم مقام چیئرمین کے مطابق بورڈ آف گورنرز نامزد کرنے کا اختیار آئینی طور پر ایم سی کے پاس ہی تھا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین کے انتخابات میں ایم سی کا تشکیل کردہ بورڈ اف گورنرز رکاوٹ بن سکتا ہے، بی او جی کے علاوہ عید کی چھٹیاں بھی انتخاب کی تاخیر کا باعث بن سکتی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔