ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کر دیا، جبکہ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے، عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور شیرعلی ارباب ضلع پشاور کے صدر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر احسن اقبال کا بھی موبائل فون چوری،اہم ڈیٹالیک ہونےکاخدشہ
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس،عدلیہ کے حوالےسےاہم ترین قانون سازی ہوگی
رپورٹ کے مطابق عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا جب کہ شیرعلی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔