وفاقی وزیر احسن اقبال کا بھی موبائل فون چوری،اہم ڈیٹالیک ہونےکاخدشہ

وفاقی وزیر احسن اقبال کا بھی موبائل فون چوری،اہم ڈیٹالیک ہونےکاخدشہ
کیپشن: وفاقی وزیر احسن اقبال کا بھی موبائل فون چوری،اہم ڈیٹالیک ہونےکاخدشہ

ویب ڈیسک: چور نے نماز جنارہ کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کو بھی نہ بخشا اور ان کی جیب سے موبائل فون نکال لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگی ایم پی اے رانا افضال حسین کی نماز جنازہ تھی، وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال ایم پی اے رانا افضال حسین کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور کسی نے ان کی جیب سے موبائل فون نکال لیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ وہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون ٹریس کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Watch Live Public News