پبلک نیوز: امریکی گلوکارہ کوشوٹنگ کے دوران سانپ نے ڈس لیا لیکن وہ سانپ زہریلا نہ ہونے کے باعث بچ گئیں۔
یہ بات عام ہے کہ شہرت حاصل کرنے کے شوق میں بعض اوقات انسان کو خطرات کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ امریکی گلوکارہ کے ساتھ شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں واضخ طور پردیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سانپ خاتون کے چہرے پر ڈنگ مار رہاہے۔
واضح رہے کہ چند روزپہلے بالی ووڈ کےدبنگ اداکار سلمان خان کو بھی سانپ کے ڈسنے کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم وہ سانپ بھی زہریلا نہ ہونے کے باعث اداکار کو کوئی نقصان نہ پہنچا اور انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سلمان خان سانپ کو شوٹنگ میں استعمال نہیں کر رہے تھےبلکہ وہ اپنے فارم ہاؤس پر دوستوں کے ہمراہ گپ شپ لگانے میں مصروف تھے۔
انڈین میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنے فارم ہاؤس میں دوستوں کے ہمراہ موجود تھے کہ انکو کسی چیز کے کاٹنے کا احساس ہوا جب انہوں نے کسی چیرز کے کاٹنے کا ردعمل دیا تو اسی ٹائم انکے ساتھ بیٹھے ایک دوست نے وہاں سے سانپ کو گزرتے ہوئے دیکھا جس پر اداکار کو نجی ہسپتال منتقل کردیاگیا لیکن سانپ کے زہریلا نہ ہونے کے باعث اداکارکو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا ۔