شوٹنگ کے دوران امریکی گلوکارہ کو سانپ نے کاٹ لیا

شوٹنگ کے دوران امریکی گلوکارہ کو سانپ نے کاٹ لیا

پبلک نیوز: امریکی گلوکارہ کوشوٹنگ کے دوران سانپ نے ڈس لیا لیکن وہ سانپ زہریلا نہ ہونے کے باعث بچ گئیں۔

یہ بات عام ہے کہ شہرت حاصل کرنے کے شوق میں بعض اوقات انسان کو خطرات کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ امریکی گلوکارہ کے ساتھ شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں واضخ طور پردیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سانپ خاتون کے چہرے پر ڈنگ مار رہاہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون امریکی گلوکارہ ہیں جو سانپ کے ساتھ شوٹنگ کرارہی تھیں کہ اس دوران سانپ نے ان کے چہرے پر کاٹ لیا جس پر وہ گھبراگئیں اور سانپ کو دور پھینک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سانپ نے خاتون کو ٹھوڑی پر کاٹا تھا۔ شوٹنگ کے دوران ہونے والے واقعے سے متعلق گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بتایا کہ خوش قسمتی سے یہ سانپ زہریلا نہیں تھا اس لیے انکی جان بچ گئی لہٰذا وہ دوبارہ ایسا کام نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ چند روزپہلے بالی ووڈ کےدبنگ اداکار سلمان خان کو بھی سانپ کے ڈسنے کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم وہ سانپ بھی زہریلا نہ ہونے کے باعث اداکار کو کوئی نقصان نہ پہنچا اور انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سلمان خان سانپ کو شوٹنگ میں استعمال نہیں کر رہے تھےبلکہ وہ اپنے فارم ہاؤس پر دوستوں کے ہمراہ گپ شپ لگانے میں مصروف تھے۔

انڈین میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنے فارم ہاؤس میں دوستوں کے ہمراہ موجود تھے کہ انکو کسی چیز کے کاٹنے کا احساس ہوا جب انہوں نے کسی چیرز کے کاٹنے کا ردعمل دیا تو اسی ٹائم انکے ساتھ بیٹھے ایک دوست نے وہاں سے سانپ کو گزرتے ہوئے دیکھا جس پر اداکار کو نجی ہسپتال منتقل کردیاگیا لیکن سانپ کے زہریلا نہ ہونے کے باعث اداکارکو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا ۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔