روپیہ تگڑا ،ڈالر کی قدر میں مزید کمی

06:30 PM, 27 Dec, 2023

احمد علی
کراچی : ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ، کرنسی مارکیٹ میں روپیہ تگڑا ہونے لگا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 20 پیسے ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 282 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزیدخبریں