ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے والی پاکستانی بلاگر کی سوشل میڈیا پر دھوم

10:56 AM, 27 Jan, 2022

Rana Shahzad
بالی وڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے مشابہت رکھنے والی پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر دوبارہ وائرل ہوگئیں۔ ایشوریا رائے کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ سنیہا کو بھی ان کی ہم شکل قرار دیا گیا تھا۔تاہم اب ایک ایسی پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں وہ بالکل ایشوریا سے مشابہت رکھتی ہیں۔ آمنہ کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور اس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ عمران نے دعویٰ کیا کہ ان سے بعض پاکستانی فلمسازوں نے رابطہ کیا ہے اور انہیں فلموں کی پیشکش بھی ہوئی ہیں۔ آمنہ عمران کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں اور انہیں اچانک شہرت ملنے اور لوگوں کے بے پناہ پیار اور توجہ سے خوشی ملی ہے۔
مزیدخبریں