ثانیہ مرزا نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ ٹینس چھوڑنے کا اعلان کردیا
09:15 AM, 27 Jan, 2023
معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا ہے اس موقع پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور کیرئیر کے آخری میچ کے بعد گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئیں ۔ ثانیہ مرزا اور آسٹریلین اوپنر روہن بوپنا کی جوڑی کو آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں کامیاب نہیں ہوسکی، بھارتی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی سے7-6 اور 6-2 سے شکست ہوئی ہے ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آ کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ یہاں میں نے متعدد بار کھیلا ہے اور کئی ٹورنامنٹ میں فتح یاب بھی رہی ، میرا پروفیشنل کیریئر میلبرن سے شروع ہوا اور اپنا کیریئر ختم کرنے کیلئے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی ۔ اس دوران شائقین نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ 36 سالہ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے بیٹے کے سامنے اپنے کریئر کا آخری میچ کھیلوں گی ، اس لیے یہ میرے لیے بہت ہی خاص موقع ہے کہ اپنے چار سالہ بیٹے اور اپنے والدین کے سامنے میں نے اپنا آخری فائنل کھیلا ہے ۔ واضح رہے کہ ٹینس اسٹار نے 7 جنوری کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا، ایک انٹرویو میں ان کا کنہا تھا کہ’میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی شخص ہوں، تو میں نہیں چاہتی کہ انجری میرا کیرئیر ختم کرے، اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی تھی ۔