ثانیہ مرزا نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ ٹینس چھوڑنے کا اعلان کردیا

ثانیہ مرزا نے آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ ٹینس چھوڑنے کا اعلان کردیا
معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا ہے اس موقع پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور کیرئیر کے آخری میچ کے بعد گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئیں ۔ ثانیہ مرزا اور آسٹریلین اوپنر روہن بوپنا کی جوڑی کو آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں کامیاب نہیں ہوسکی، بھارتی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی سے7-6 اور 6-2 سے شکست ہوئی ہے ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آ کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ یہاں میں نے متعدد بار کھیلا ہے اور کئی ٹورنامنٹ میں فتح یاب بھی رہی ، میرا پروفیشنل کیریئر میلبرن سے شروع ہوا اور اپنا کیریئر ختم کرنے کیلئے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی ۔ اس دوران شائقین نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ 36 سالہ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے بیٹے کے سامنے اپنے کریئر کا آخری میچ کھیلوں گی ، اس لیے یہ میرے لیے بہت ہی خاص موقع ہے کہ اپنے چار سالہ بیٹے اور اپنے والدین کے سامنے میں نے اپنا آخری فائنل کھیلا ہے ۔ واضح رہے کہ ٹینس اسٹار نے 7 جنوری کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا، ایک انٹرویو میں ان کا کنہا تھا کہ’میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی شخص ہوں، تو میں نہیں چاہتی کہ انجری میرا کیرئیر ختم کرے، اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی تھی ۔

6 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والی ثانیہ مرزا کےاکیرئیر پر ایک نظر: 6 سال کی عمر میں ثانیہ مرزا نے ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا اور باقاعدہ طو ر پر 2003 سے ٹینس کیرئیر کا آغاز کر دیا تھا اور 2004 میں انہیں بھارتی حکومت نے ارجنا اعزاز سے نوازا گیا تھا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے 6 گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل جیتے تھے ، انہوں نے سال 2016 میں آسٹریلیا میں ہی ویمن ڈبلز کا ٹائٹل جیتا تھا ۔ ٹینس اسٹار نے سال 2005 میں جب آبائی شہر حیدرآباد ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تو وہ بھارت میں ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون تھیں، اس کے بعد وہ 2007 تک عالمی رینکنگ میں شامل رہیں جہاں ان کا نمبر 27 واں رہا تھا ۔ ثانیہ مرزا 2007 میں خواتین کی سرفہرست 30 خواتین کھلاڑیوں میں شامل بھی ہوئی تھیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔