بلین ٹری منصوبہ: سعودیہ کے بعد امریکہ بھی پاکستان کے قریب آ گیا

04:13 PM, 27 Jul, 2021

احمد علی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پاک امریکہ رابطوں میں تیزی، بلین ٹری سونامی منصوبہ سعودی عرب کے بعد امریکہ کو بھی پاکستان کے قریب لے آیا۔ گرین ویژن میں ہم آہنگی کے باعث پاکستانی حکام کے امریکی حکام سے رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے۔ امریکی سینیٹر جان کیری نے لندن سے امریکہ واپس پہنچنے ہی پاکستانی حکام سے ٹویٹر پر بھی رابطہ کیا۔ جان کیری نے پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کے لیے ٹویٹ کیا۔ جان کیری نے ٹویٹر پیغام میں موسمیاتی تبدیلی کے معاون ملک امین اسلم سے بات چیت کو اہم قراردے دیا۔ ملک امین اسلم نے امریکی سینیٹر کو ٹوئٹر پر جواب دیا کہ گرین لیڈر شپ کے تحت تعلقات آگے بڑھنے چاہئیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے امریکہ لے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر جوبائیڈن کی گرین سوچ کے تحت ملکر کام ہوگا۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ بنانے پر بھی اتفاق ہوچکا۔ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سینیٹر جان کیری نے گزشتہ روز لندن میں ملک امین اسلم سے ملاقات بھی کی تھی۔
مزیدخبریں