ملک امین اسلم نے امریکی سینیٹر کو ٹوئٹر پر جواب دیا کہ گرین لیڈر شپ کے تحت تعلقات آگے بڑھنے چاہئیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے امریکہ لے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر جوبائیڈن کی گرین سوچ کے تحت ملکر کام ہوگا۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ بنانے پر بھی اتفاق ہوچکا۔ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سینیٹر جان کیری نے گزشتہ روز لندن میں ملک امین اسلم سے ملاقات بھی کی تھی۔Had an important discussion today with my colleague @aminattock with less than 100 days until @COP26. https://t.co/OF60WK3ppT
— Special Presidential Envoy John Kerry (@ClimateEnvoy) July 26, 2021