شہباز شریف کیخلاف لگنے والا بینر سوشل میڈیا پر وائرل
02:48 PM, 27 Jul, 2022
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف لگنے والے بینر کو اسلام آباد پولیس نے ہٹا دیا، پولیس اس بینر کو لگانے والے شخص کو تلاش کر رہی ہے. مذکورہ بینر کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں. تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے اسلام آباد میں لگائے جانے والے بینر پر لکھا تھا کہ اختتام حدود وزیراعظم اسلام آباد! اس سے قبل سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنماوں نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی محدود حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا . واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف فیصلہ دیتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الہیکو وزیراعلی پنجاب قرار دیا ہے. ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے بعد رولنگ دی تھی کہ چودھری شجاعت کے خط کی وجہ سے مسلم لیگ ق کے ایم پی ایز کے ووٹ نہیں گنے جائیں گے. تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا.