تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے اسلام آباد میں لگائے جانے والے بینر پر لکھا تھا کہ اختتام حدود وزیراعظم اسلام آباد! اس سے قبل سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنماوں نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی محدود حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا .اسلام آباد:
— انڈس نيوز (@IndusNews021) July 27, 2022
شہبازشریف کی محدود حکومت پر طنز کیلئے اھلیان آزاد پاکستان کے نام سے قائم نامعلوم عناصر نے دارلحکومت کے اختتام پر وزیراعظم اسلام آباد کی اختتام حدود کا بینر آویزاں کردیا: pic.twitter.com/Ys60hYxTLv
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف فیصلہ دیتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الہیکو وزیراعلی پنجاب قرار دیا ہے. ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے بعد رولنگ دی تھی کہ چودھری شجاعت کے خط کی وجہ سے مسلم لیگ ق کے ایم پی ایز کے ووٹ نہیں گنے جائیں گے. تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا.اختتام حدود ⚠️❌
— Tayyab Baloch طیب بلوچ (@tayyabbalochpk) July 27, 2022
شہر اقتدار اسلام آباد میں وزیراعظم کی حدود کے پوسٹرز آویزاں ۔۔ مختلف مقامات پر وزیراعظم کی حدود صرف اسلام آباد تک کے پوسٹرز لگنا شروع ہوگئے... pic.twitter.com/7xMUZyfV1I