اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے نوجوانوں کو اہم خوشخبری سنا دی،انہوں نے ذاتی دلچسپی لیکر نوجوانوں کے لیے کرکٹ گراونڈ تعمیر شروع کرائی ہے.
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کے نوجوانوں کیلئے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں اور انشاءاللہ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔