بنی گالہ کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری

بنی گالہ کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے نوجوانوں کو اہم خوشخبری سنا دی،انہوں نے ذاتی دلچسپی لیکر نوجوانوں کے لیے کرکٹ گراونڈ تعمیر شروع کرائی ہے.

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کے نوجوانوں کیلئے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں اور انشاءاللہ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے. صارفین کا کہنا ہے کہ عوام کو کھیلوں کے میدانوں کی اشد ضرورت ہے، وزیراعظم کے اس اقدام سے نوجوانوں کے لیے کئی مواقع پیدا ہونگے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔