میٹا نے مسینجر ، فیس بک ، انسٹاگرام پر نئے ٹولز متعارف کرادیے
06:04 PM, 27 Jun, 2023
میٹا کی جانب سے میسنجر میں پیرنٹل کنٹرولز، فیس بک پر ٹیک اے بریک جبکہ انسٹاگرام پر nudges جیسے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ اپنے بچوں کے مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بہت زیادہ وقت گزارنے پر پریشان ہیں ،تو میٹا کی جانب سے اس حوالے سے چند نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں۔ میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان نئے ٹولز اورفیچرز کا اعلان کیا گیا ہے ،ان میں میسنجر میں پیرنٹل کنٹرولز، فیس بک پر ٹیک اے بریک جبکہ انسٹاگرام پر nudges نامی فیچر ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ میٹا کی ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کی کم از اکم عمر 13 سال ہے۔ نئے فیچر کے تحت وہ صارفین جو کم عمر ہیں ان کو فیس بک پر روزانہ گزارے جانے والے وقت کی حد طے کرنے کا مشورہ بھی دیا جائے گا۔