میٹا نے مسینجر ، فیس بک ، انسٹاگرام پر نئے ٹولز متعارف کرادیے

میٹا نے مسینجر ، فیس بک ، انسٹاگرام پر نئے ٹولز متعارف کرادیے
میٹا کی جانب سے میسنجر میں پیرنٹل کنٹرولز، فیس بک پر ٹیک اے بریک جبکہ انسٹاگرام پر nudges جیسے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ اپنے بچوں کے مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بہت زیادہ وقت گزارنے پر پریشان ہیں ،تو میٹا کی جانب سے اس حوالے سے چند نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں۔ میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان نئے ٹولز اورفیچرز کا اعلان کیا گیا ہے ،ان میں میسنجر میں پیرنٹل کنٹرولز، فیس بک پر ٹیک اے بریک جبکہ انسٹاگرام پر nudges نامی فیچر ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ میٹا کی ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کی کم از اکم عمر 13 سال ہے۔

فیس بک:

میٹا فیس بک پر ایک ایسے فیچر کا اضافہ کر رہا ہے جو کافی عرصے سے انسٹاگرام پر موجود ہے۔ ٹیک اے بریک نامی اس فیچر کے ذریعے فیس بک پر اگر کوئی کم عمر صارف 20 منٹ سے زیادہ وقت گزارے گا تو اسے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ایپلی کیشن سے وقفہ لینے کا مشورہ دیا جائے گا۔ نئے فیچر کے تحت وہ صارفین جو کم عمر ہیں ان کو فیس بک پر روزانہ گزارے جانے والے وقت کی حد طے کرنے کا مشورہ بھی دیا جائے گا۔

میسنجر:

میٹا کی جانب سے میسجنگ ایپلی کیشن میسنجر میں پیرنٹل سپرویژن ٹولز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ان ٹولز کی مدد سے والدین یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کے بچے کتنا وقت میسنجر پر گزارتے ہیں ۔اس کے علاوہ والدین بچوں کی کانٹیکٹ لسٹ کی تفصیلات بھی دیکھ سکیں گے۔

انسٹاگرام:

اگر کم عمر صارفین رات دیر تک انسٹاگرام ریلز ویڈیوز کے سیکشن میں اسکرولنگ کریں گے تو انہیں nudge یا نوٹیفکیشن کے ذریعے ایپ بند کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔