’’عمران صاحب چوری میں سہولت کاری کرتے ہیں‘‘
07:40 AM, 27 May, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرپشن، کمیشن اور پروٹیکشن عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ہیں ٗ پہلے چوری کا حکم پھر سہولت کاری اور انکوائری اور آخر میں چوروں کو این آر او دے دو ٗ عمران صاحب چوری میں سہولت کاری کرتے ہیں، خود منظوری اور بعد میں انکوائری کراتے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ چینی میں 450 ارب کی پہلے چوری پھر عمران صاحب نے انکوائری کرائی اور آخر میں این آر او دے دیا ٗ آٹے میں 215 ارب کی پہلے چوری پھر انکوائری کرائی اور عمران صاحب نے آخر میں این آر او دے دیا ٗ دوائی میں 500 ارب کا ڈاکہ مارا گیا، عمران صاحب نے وزیر کی پارٹی عہدے پر ترقی کرکے این آر او دے دیا ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایل این جی میں 122 ارب کی چوری ،پھر انکوائری اور آخر مین عمران صاحب نے چوروں کو این آر او دے دیا ٗ بجلی گیس میں ڈاکے سے عوام سے اربوں لوٹ لئے گئے، عمران صاحب نے آنکھیں بند کرکے این آر او دے دیا ٗ رنگ روڈ منصوبے کی ری الائنمنٹ کی خود منظوری دے کر چوری کرائی، پھر انکوائری کے بعد این آر او دے دیا۔