’’‎عمران صاحب چوری میں سہولت کاری کرتے ہیں‘‘

’’‎عمران صاحب چوری میں سہولت کاری کرتے ہیں‘‘
‎اسلام آباد ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرپشن، کمیشن اور پروٹیکشن عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ہیں ٗ ‎پہلے چوری کا حکم پھر سہولت کاری اور انکوائری اور آخر میں چوروں کو این آر او دے دو ٗ ‎عمران صاحب چوری میں سہولت کاری کرتے ہیں، خود منظوری اور بعد میں انکوائری کراتے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ ‎چینی میں 450 ارب کی پہلے چوری پھر عمران صاحب نے انکوائری کرائی اور آخر میں این آر او دے دیا ٗ ‎آٹے میں 215 ارب کی پہلے چوری پھر انکوائری کرائی اور عمران صاحب نے آخر میں این آر او دے دیا ٗ ‎دوائی میں 500 ارب کا ڈاکہ مارا گیا، عمران صاحب نے وزیر کی پارٹی عہدے پر ترقی کرکے این آر او دے دیا ۔‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایل این جی میں 122 ارب کی چوری ،پھر انکوائری اور آخر مین عمران صاحب نے چوروں کو این آر او دے دیا ٗ ‎بجلی گیس میں ڈاکے سے عوام سے اربوں لوٹ لئے گئے، عمران صاحب نے آنکھیں بند کرکے این آر او دے دیا ٗ ‎رنگ روڈ منصوبے کی ری الائنمنٹ کی خود منظوری دے کر چوری کرائی، پھر انکوائری کے بعد این آر او دے دیا۔

Watch Live Public News