وزیر اعظم عمران خان اور صدر یو این جنرل اسمبلی کی ملاقات

03:30 PM, 27 May, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر والکن بوزکیر کی ملاقات، کوروناکی وباء، علاقائی اور عالمی امن و سلامتی سمیت پائیدار ترقی پر تبادلہ خیال، سرکاری اعلامیہ جاری۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں فلسطین، مقبوضہ کشمیر، افغان امن عمل اور منی لانڈرنگ جیسے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے فلسطین سے متعلق جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امن عمل کی بحالی اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پائیدار حل کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے ساتھ پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے تحت ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر بوزکیر نے وزیر اعظم کو جنرل اسمبلی کے سماجی و معاشی امور حل کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
مزیدخبریں