وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امن عمل کی بحالی اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پائیدار حل کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے ساتھ پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے تحت ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر بوزکیر نے وزیر اعظم کو جنرل اسمبلی کے سماجی و معاشی امور حل کے اقدامات سے آگاہ کیا۔The President of the United Nations General Assembly (PGA), Mr. @Volkan_Bozkir called on Prime Minister @ImranKhanPTI today. pic.twitter.com/7oCUOgBPjB
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) May 27, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر والکن بوزکیر کی ملاقات، کوروناکی وباء، علاقائی اور عالمی امن و سلامتی سمیت پائیدار ترقی پر تبادلہ خیال، سرکاری اعلامیہ جاری۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں فلسطین، مقبوضہ کشمیر، افغان امن عمل اور منی لانڈرنگ جیسے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے فلسطین سے متعلق جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔