سینئر اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا پر فیملی فوٹوز شیئر کر دی

05:17 PM, 27 May, 2023

احمد علی
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے سوشل میڈیا پر فیملی فوٹوز شیئر کی ہیں جو کہ خوب وائرل ہو رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی ہے، اس موقع پر عفت عمر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹی نورجہاں اور شوہر کے ہمراہ فوٹوز شیئر کی ہیں۔ اِن خوبصورت تصویروں میں عفت عمر کو بیٹی اور شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ نیو یارک میں موجود عفت عمر کی جانب سے ایک تصویر پر خود کو اور شوہر کو قابلِ فخر والدین قرار دیا ہے۔ خٰیال رہے کہ معروف میزبان، عفت عمر آج کل امریکا میں موجود ہیں، اُن کی بیٹی نے نیو یارک میں واقع کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔
مزیدخبریں