سینئر اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا پر فیملی فوٹوز شیئر کر دی

سینئر اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا پر فیملی فوٹوز شیئر کر دی
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے سوشل میڈیا پر فیملی فوٹوز شیئر کی ہیں جو کہ خوب وائرل ہو رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی ہے، اس موقع پر عفت عمر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹی نورجہاں اور شوہر کے ہمراہ فوٹوز شیئر کی ہیں۔
اِن خوبصورت تصویروں میں عفت عمر کو بیٹی اور شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
نیو یارک میں موجود عفت عمر کی جانب سے ایک تصویر پر خود کو اور شوہر کو قابلِ فخر والدین قرار دیا ہے۔ خٰیال رہے کہ معروف میزبان، عفت عمر آج کل امریکا میں موجود ہیں، اُن کی بیٹی نے نیو یارک میں واقع کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔