سعودی فٹبال ٹیم پاکستان کب آئے گی،تاریخ سامنے آگئی

12:37 PM, 27 May, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز ) محمد شکیل خان: فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے  پاکستان سعودی عرب میچ کب ہو گا تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب فٹبال ٹیم 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔  سعودی عرب فٹبال ٹیم چارٹرڈ پرواز سے ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا میچ 6 جون کو اسلام آباد میں شیڈول ہے ۔ 

میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کا آخری ہوم میچ ہے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان اپنا آخری اوے میچ 11 جون کو میزبان تاجکستان سے کھیلے گا۔

مزیدخبریں