( پبلک نیوز ) محمد شکیل خان: فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے پاکستان سعودی عرب میچ کب ہو گا تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب فٹبال ٹیم 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔ سعودی عرب فٹبال ٹیم چارٹرڈ پرواز سے ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا میچ 6 جون کو اسلام آباد میں شیڈول ہے ۔
میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کا آخری ہوم میچ ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اپنا آخری اوے میچ 11 جون کو میزبان تاجکستان سے کھیلے گا۔