نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نیوزی لینڈ کے نو منتخب وزیراعظم کو مبارکباد

08:29 PM, 27 Nov, 2023

احمد علی
اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے نیوزی لینڈ کے نو منتخب وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے لکھا کہ کرسٹوفر لیگزن کو نیوزی لینڈ کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مستحکم پاک-نیوزی لینڈ تعلقات کی تعمیر کے لیے پر عزم ہوں۔ خیال رہے کہ آ ج کرسٹوفر لکسن نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا ہے۔ 53 سالہ سابق تاجر ایک کنزرویٹیو اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں ، ان کی نیشنل پارٹی نے گزشتہ ماہ عام انتخابات کے بعد دو چھوٹی جماعتوں کے ساتھ جمعہ کو معاہدہ کیا تھا۔
مزیدخبریں